بالی ووڈ کے سب سے شانداراداکاروں میں شمار عرفان خان کینسر سے جنگ جیت چکے ہیں۔ کچھ وقت پہلے ہی وہ ممبئی واپس لوٹے ہیں۔ وہیں واپس آنے کے بعد ان کا علاج ممبئی میں چل رہا ہے۔ مانا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی آنے والی فلم کی تیاری میں مصروف ہونے والے ہیں۔ وہیں حال ہی میں انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر اسپاٹ کیا گیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب وہ کینسر کے علاج کے بعد کسی عام جگہ پر نظر آئے ہیں۔ وہیں اس دوران کچھ عجیب دیکھنے کو ملا۔ انہوں نے اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا ۔
ممبئی ایئر پورٹ پر جیسے ہی عرفان خان پہنچے انہوں نے اپنے چہرے پر رومال باندھ لیا اور اپنے سر پرکیپ لگا لیا۔ وہیں انہوں نے میڈیا کو فیس بھی نہیں کیا۔ وہ کافی جلدی میں نظر آئے اور میڈٰا پیچھھے سے ہی ان کی تصویر لے پائی۔ عرفان خان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔