ممبئی : بڑے پردے، چھوٹے پردے اور تھیٹر میں اپنی اداکاری کے انمٹ نشان چھوڑنے والے نامور اداکار عرفان خان کو بدھ کو ورسووا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے چلتے اس دوران ان کے خاندان کے رکن اور کچھ ان کے قریبی ہی موجود تھے۔
عرفان خان آج صبح کو کیلابین ہسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ ہار گئے تھے اور ان کا 53 سال کیعمر میں انتقال ہو گیا تھا۔