قاہرہ:دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بس اسٹاپ کے نزدیک پولس کو نشانہ بنا کر کئے گئے دھماکے کی ذمہ داری لی ہے ۔ دہشت گرد گروپ کی خبر رساں ایجنسی اعماق نے کہا کہ”جکارتہ میں انڈونیشیا پولس کی ٹیم پر خودکش حملہ کرنے والا داعش کا جنگجو تھا”۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات نو بجے دو دھماکے ہوئے جن میں تین پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔ جنوری 2016 میں انڈونیشیا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے ہوئے تھے جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس حملے کے بعد یہ دھماکہ ملک میں سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ تھا۔