فلسطین کے علاقے بیت دجن میں مکان مسمار کیا جارہاہے ‘ چھوٹی تصویر شہید معتصم عطاء اللہ کی ہے
مقبوضہ بیت المقدس ؛ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کردیے او انہیں قبلہ اول میں عشا کی نماز نہیں ہونے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کرکے نماز عصر کی ادائیگی سے روکنے بھی کوشش کی۔اس دوران باب العامود پر دھاوا بول کر 2نوجوانوں کو گرفتار کر کے اور 19سالہ نذیر مرزوق گولی مار کر شہیدکردیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوان نے فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول نے کوئی چاقو حملہ نہیں کیا تھا، کیوں کہ وہ اپنے ساتھ کچھ بھی نہیں لے کر گیا تھا۔
دوسری جانب مشرقی بیت لحم میں تکواع کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں ایک چوکی پر فائرنگ کی،جس کے بعد جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور شہید ہوگیا۔ اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے بتایا کہ شہید ہونے والا نوجوان 17 سالہ معتصم محمد عطا اللہ تھا او ر اس کا تعلق حماس سے تھا۔ ادھر اسرائیلی بلڈوزروں نے نابلس کے مشرق میں بیت دجان نامی قصبے میں زیر تعمیر 2مکانات کو مسمار کر دیا۔