داعش نے موصل کی تاریخی النوری مسجد کو شہید اور اس میں قید ساٹھ خاندانوں کو جاں بحق کر دیا۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق داعش نے عراق کی تاریخی النوری مسجد اور آٹھ سو سال قدیم الحدباء مینار کو دھماکے سے اڑا دیا- رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ساٹھ خاندان بھی جاں بحق ہوگئے جنھیں داعش نے مسجد کے اندر قید کر دیا تھا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عراقی فوجی اس تاریخی مسجد کے قریب پہنچ چکے تھے اور مسجد سے صرف پچاس میٹر کے فاصلے پر تھے۔
موصل کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ داعش نے مسجد اور اس کے آٹھ سو سال قدیم الحدباء مینار کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے موصل کے ساٹھ خاندانوں کو جو جان بچا کر اس علاقے سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے گرفتار کر کے مسجد کے اندر بند کر دیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں مسجد میں موجود ساٹھ خاندان بھی جاں بحق ہوگئے۔
عراقی فوجیوں کے داعش کے اڈوں کے قریب پہنچنے کے بعد سے دہشت گردوں نے اسپتالوں ، مسجدوں اور شہر کی دیگر تنصیبات کو تباہ و برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔