دبئی: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شمالی عراق کے موصل شہر میں داعش نے گذشتہ منگل کو 40 شہریوں کو غداری کے الزام میں گولی مار دی اور انہیں بجلی کے کھمبے سے لٹکا دیا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے بتایا کہ کئی اضلاع میں شہریوں کی لاشوں کو بجلی کے کھمبوں سے لٹکا دیا گیا تھا۔ وسطی موصل میں آئی ایس کی طرف سے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائے جانے کو نظر انداز کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی۔ عراقی سیکورٹی فورسز موصل پر کنٹرول حاصل کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کا قتل داعش کی طرف سے قائم ‘عدالتوں’ کے حکم کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ 40 شہریوں کو غداری اور عراقی سکیورٹی فورسز کا ایجنٹ اور غدار کہا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کو عام کرنے کے الزام میں شمالی موصل کے ایک فوجی کیمپ میں 20 شہریوں کو بدھ کی شام قتل کردیا گیا تھا۔