دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے مقدس مقامات پر حملے کے منصوبے پر رضاکار فورس النجباء نے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
عراقی رضاکار فورس تحریک النجباء کے ترجمان نے تکفیری دہشت گردوں کی حامی صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کو ہم تمہاری سرزمین تک پہنچا دیں گے جسے تم بھڑکا رہے ہو۔
تحریک النجباء کے ترجمان نے بتایا کہ اس تحریک کے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ داعش، عراق میں خود کو منظم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کو باخبر ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ داعش، کربلائے معلی، نجف اشرف اور دار الحکومت بغداد کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔
تحریک النجباء کے ترجمان نے بتایا کہ اس بار داعش نے عراق میں زیادہ سے زیادہ خودکش حملے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گرد، الانبار کے صحرا سے کربلائے معلی تک پہنچ کر خودکش حملے کی کوشش کر سکتے ہیں –
ان کا کہنا تھا کہ ہم نجف اور کربلا میں بھی ایسا ہونے نہیں دیں گے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔