عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس ملک میں دہشتگرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ ہلاک ہوا ہے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سرگرم دہشتگرد سرغنہ ابویاسر العیساوی کو ہلا ک کردیا ہے۔









