عراق کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلوجہ میں داعش دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج نے صوبہ الانبار میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے دہشتگرد الکرمہ کےعلاقے سے مشرقی فلوجہ میں در اندازی کی کوشش کر رہے تھے کہ فوج کے جوانوں نے اسے ناکام بنا دیا۔
عراقی فوج کی رپورٹ کے مطابق داعش اس قسم کی در اندازی سے اس علاقے میں دہشتگردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، حالانکہ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز عراق کے شہر موصل اور کرکوک میں روپوش اور باقیماندہ داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔