شدت پسند تنظیم داعش، جسے اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (آئی ایس آئی ایس) بھی کہا جاتا ہے، اسے دنیا کا خطرناک اور امیر ترین دہشت گرد گروپ قرار دیا گیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ پیس نے اپنی حالیہ رپورٹ ’’گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس‘‘ میں بتایا ہے کہ 2016ء کے دوران داعش نے اپنی سرگرمیوں کو تیز کر دیا۔ گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں 163؍ ممالک میں دہشت گردی کے واقعات اور ان کے اثرات پر تحقیق کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش نے 2015ء میں تقریباً 2؍ ارب ڈالرز جمع کئے جس کا زیادہ تر حصہ تیل کی اسمگلنگ (پچاس فیصد( ٹیکسوں (تیس فیصد)اور نوادرات کی اسمگلنگ (دس فیصد)سے حاصل کیا گیا۔
سن 2015ء میں داعش اور اس کے حامی گروپس 28؍ ممالک میں سرگرم دیکھے گئے جبکہ 2014ء میں یہ تعداد صرف 13؍ ممالک پر مشتمل تھی۔