فلسطینی تحریک اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیروت میں منعقدہ 34 ویں عرب نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت ہتھیار نہیں ڈالے گی۔









