اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان ولایت نے شہید محراب کوفہ حضرت علی علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر مجالس غم میں شرکت کر کے اپنے اپنے مخصوص انداز میں اشکوں کا نذرانہ پیش کیا اور اللہ کے حضور شب قدر اور شب شہادت حضرت امام ( ع) میں راز و نیاز کے لئے دست دعا بلند کئے۔









