مانچسٹر انگلش یونائیٹڈ کے مہنگے ترین فٹ بالر اور معروف نو مسلم کھلاڑی پال پوگبا نے مشرف بہ اسلام ہونے اورراہ ہدایت اختیار کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام انسانیت کا دین ہے جس نے مجھے بہترین انسان بنا دیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نو مسلم پال پوگبا کا کہنا ہے کہ بیس سال کی عمرمیں اسلام قبول کرنے کے بعد شعائر اسلام کی ادائی نے مجھے بہترین انسان میں تبدیل کردیا۔
چھبیس سالہ پوگبا نے انکشاف کیا کہ اس نے زندگی میں بہت مشکل اوقات دیکھے۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنے بعض دوستوں کے ذریعے میرا تعارف دین اسلام کے ساتھ ہوا۔ اسلام کے مطالعے نےمجھے ایمان کی دولت سے سرفراز کردیا۔ منگل کے روز برطانوی اخبار’ڈیلی میل’ نے پال پوگبا کے تاثرات شائع کیے جس میں اس نے کہا کہ اسلام میرے لیے کُل کائنات ہے۔ اسلام نے میرا سب کچھ بدل دیا۔آج میں بہت اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔ میں شعوری طور پرکہہ سکتا ہوں کہ میری زندگی بدل گئی ہے۔ میرا ضمیر مطمئن اور پہلے سے زیادہ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں۔
اس کا مزید کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں تھا۔ اگر میری ماں ہی مسلمان ہوتیں۔ اسلام کی اصل تصویر وہ نہیںً جسے دوسرے لوگ پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے بارے میں جو باتیں ہم ذرائع ابلاغ سے سنتے ہیں وہ ایک الگ چیز ہے۔ جہاں تک اسلام کا تعلق ہے تو اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ایک خوبصورت دین ہے۔
خیال رہے کہ کھلاڑی نے گذشتہ ماہ صیام میں عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کا مکہ معظمہ کا پہلا سفر نہیں بلکہ مشرف بہ اسلام ہونے کےبعد وہ متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں۔
بیس کے عشرے میں اسلام قبول کرنے کے بارے میںپوچھے گئےسوال کے جواب میں پوگبا نے کہا کہ وہ شروع ہی سے شراب سے دور تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میری دوست ماریا سالویز سے میرے دو بچےہیں۔ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں۔ بہت سے مسلمانوں کے دوست ہیں۔ میں بہت سی باتیں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں۔ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بار نماز ادا کی اور مجھے بہت مختلف لگا۔ اس کے بعد میں پانچ وقت کی نماز شروع کردی۔ اس نے کہا کہ اسلام نے میرا دماغ کھول دیا اور مجھے بہترین انسان بنا دیا۔ اسلام فکر آخرت پر زیادہ زور دیتا ہے۔ اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے۔