مقبوضۃ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ صرف بات چیت نہیں بلکہ جنگ کے لیے بھی مکمل اور ہمہ وقت تیار ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسماعیہ ہنیہ نے کہا کہ حماس ایک جانب اسرائیل کے ساتھ بات چیت میں نرمی پر تیار ہے، اسی طرح صہیونی ریاست کے خلاف جنگ کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔ بات چیت میں نرمی کی وجہ فلسطینیوں کی زندگیاں ہیں اور بالکل اسی طرح فلسطینیوں کے دفاع کے لیے بھی حماس ہمہ وقت ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا اور دیگر پڑوسی ملکوں کی ذمے داری ہےکہ وہ شمالی غزہ میں قحط کی اسرائیلی سازش روکیں۔انہوں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی یکم رمضان کو مسجد اقصیٰ کی طرف مارچ کریں۔ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کا محاصرہ غزہ کے محاصرے کی طرح ناقابل قبول ہے، غزہ کی حمایت کرنے والی مزاحمتی قوتیں الاقصیٰ کے لیے بھی اپنی جنگ تیز کریں۔