یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گذشتہ ہفتے خلیج عمان میں اپنے بحری جہاز کے قریب ہونے والے دھماکے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جوابی کارروائی کرے گی۔
بین الااقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ خلیج اومان کے ساحل میں اسرائیلی کارگو شپ کے قریب ہونے والے دھماکادرحقیقت ایران کا آپریشن تھا،ایران اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے وزیر دفاع سمیت دیگر حکام بھی اس دھماکے کا الزام ایران پر عائد کرچکے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نےبھی الزام لگانے کے سوا کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔
واضح رہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ، کارگو جہاز کومعمولی نقصان ہوا تھا ، ابتدائی مرمت کے بعد اتوار کو ہی دبئی روانہ کردیا گیا تھاجبکہ ایرانی حکومت نے دھماکے کے الزام کی تردید کی تھی۔