اسرائیل نے عالمی مخالفت کے باوجود مزید فوجی رفح بھیجنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اعلان کے بعد 10لاکھ سے زائد بے گھرفلسطینیوں کی پناہ گاہ میں بھی نسل کشی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا .دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا جس میں فوجی آپریشن سے پہلے فلسطینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے اور امدادجاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
علاوہ ازیں اسرائیل کو تباہ کن بموں کی برآمد ختم کرنے سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کے اقدام کی امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے جب کہ تباہ کن بموں کی اسرائیل کو برآمد جاری رکھنےکا متنازع بل منظور کرلیا گیا ہے۔