اسرائیلی حکومت نے ملک کی پہلی مسلمان خاتون جج کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق وزیر انصاف ایلیڈ شیکیڈ نے اسرائیلی تاریخ میں پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج ھناء خطیب کی تقرری کی توثیق کردی ہے، شمالی اسرائیل کے شہر طمرہ سے تعلق رکھنے والی ھناء خطیب کو ملک کی شرعی عدالتوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی حکومت نے اتحادی یہودی انتہاپسند جماعتوں کی ناراضگی کے خوف سے مسلمان خواتین ججوں کی تعیناتی کی سفارشات مسترد کردی تھی، کیونکہ یہودی جماعتیں مذہبی عدالتوں میں خواتین ججوں کی تقرری کی مخالفت کرتے آئے ہیں۔