اسرائیلی پولیس نے اسماعیل ہنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ پیر کے روز اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن صباح عبد السلام ہنیہ کو جنوبی اسرائیل سے گرفتار کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 57 سالہ صباح عبد السلام ہنیہ ایک اسرائیلی شہری ہیں، انہیں دہشت گردی کے الزامات میں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا۔