اسرائیل کا لبنان میں حملے کے دوران آتش گیر سفید فاسفورس استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پانچ قصبوں اور دیہاتوں میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں آتش گیر سفید فاسفورس گولے استعمال کیے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور جرم ہے۔









