اسرائیل کی لبنان کے مشرقی حصے پر حملے میں 47 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنان اور شام کے سرحدی علاقے میں اندھا دھند بمباری کی جس کے نتیجے میں 47 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔









