شام پر اسرائیل نے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، اس بات کا دعویٰ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ شام میں دمشق کے اطراف میں کیا گیا ہے ۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے 15 سے زائد حملے کیے ہیں۔
شامی میڈیا نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے مسیف شہر کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی میڈیا کے مطابق یہ حالیہ مہینوں میں شام پر ہونے والے سب سے بڑے اسرائیلی حملے ہیں، ان صہیونی حملوں میں سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شامی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے میزائلوں کے ذریعے اسرائیلی حملے کا جواب دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 3 شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔