تل ابیب، 2 اپریل (اسپوتنك) دنیا بھر میں پھیل چکے مہلک وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سے اسرائیل میں اب تک 25 افرا د ہلاک ہو گئے ہیں اورتقریباََ 6092 افراد اس وائرس کی گرفت میں آ گئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بدھ کی شام پانچ بجے تک ملک میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 6092 ہو گئی ہے ۔
وزارت کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق 95 مریضوں کی حالت نازک ہے اور 241 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 41920 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تقریباََ 852،486 افراد اس سے متاثر ہیں۔