شامی ذرائع نے جنوبی علاقے پر صیہونی حکومت کے میزائل حملوں کے بعد ملک کے دفاعی نظام کے دوبارہ فعال ہونے کی خبر دی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام کے الوطن اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کا میزائل ڈیفنس دوسری بار متحرک ہوا اور اس نے دشمن کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔
شامی ذرائع کے مطابق تازہ ترین اسرائیلی حملہ دمشق کے مضافات میں ہوا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی شام پر یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے پہلے حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ملک کے دفاعی نظام نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا اور کچھ کو انٹرسیپٹ کر دیا تاہم ابھی تک کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔
شامی ذرائع نے پہلے حملے کے بعد کہا کہ اسرائیل نے شام کے جنوب میں آج رات ہونے والے حملے میں اردن کی سرحد کے قریب ملک کے فوجی ریڈار کو نشانہ بنایا اور یہ ممکن ہے کہ یہ حملہ اردن کے آسمان سے تنف اور ملک کے مشرقی علاقے کی طرف حملے کا مقدمہ ہو۔
شامی اپوزیشن کے ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف شامی فوج کی تل الصحن ریڈار سائٹ تھی۔