ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واپسی مارچ پر بڑے پیمانے پر فنسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دنیا کے ممالک سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور فوجی سازو سامان کی فروخت پر پابندی عائد کردیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے امور کے ڈائریکٹرماجده الینا مغربی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے پر امن واپسی مارچ پر وحشتناک طریقے سے فائرنگ کی۔
فلسطینیوں نے تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر گرینڈ واپسی مارچ کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اسرائیلی فوج کی بربریت کے باوجود اسے چودہ مئی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کا دن ہے
۔30 مارچ سے اب تک صیونی فائرنگ سے 50 فلسطینی شہید اور7000 سے زائد زخمی ہوئے۔ دنیا کے کئی ممالک نے صیہونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔