اسرائیل کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل خانہ جنگی کے دھانے پر ہے۔ اسرائیل کے مشہور تجزیہ نگار امجد شہاب نے کہا ہے کہ اس وقت قابض اسرائیل میں خانہ جنگی کے آغاز کا انحصار وقت کے اوپر ہے، دونوں فریق اپنے مطالبات پر اصرار کر رہے ہیں اور مقابل فریق ایک دوسرے کو کمزور کرنے کیلئے وقت کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جھڑپوں کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔
ایک اور سیاسی تجزیہ نگار اور قلمکارابودیاب نے بھی کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی نافرمانی قابض حکومت کی فوج کی طاقت اور اس کی دفاعی قوت ختم ہونے کا باعث بنے گی ۔ اور جو لوگ فوجی اسٹریٹیجی اور فوجی احکامات کی پابندی سے آگاہی رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ چیز صیہونی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا نقطئہ آغاز ہے۔
On today's Intrigue Outloud: is Israel's government bringing the country back to the "brink of civil war"? https://t.co/58LKDlYbkq pic.twitter.com/u8MGAxA7nH
— International Intrigue 🌐 (@intintrigue) July 14, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ 28 ہفتوں سے نیتن یاہو کے خلاف بڑے بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کی فضائیہ کے تقریبا ایک سو پائلٹوں اور ریزرو فوجیوں نے بھی نیتن یاہو کی کابینہ کے عدلیہ مخالف اقدامات پر احتجاج کرتے ہوئے فضائیہ کے یونٹوں میں رکنیت حاصل کرنے سے گریز کیا ہے۔
Do You Know Whos Responsible For This Nightmare? Shame on you Netanyahu! Your Incitement Of Civil War In Israel Looks Exactly Like What We Would've endured with Donald J #Trump. He Lost. I Thank GOD For It! #Israel #Protests #BenniThe Tyrant! #StepDown https://t.co/gNdDHPrDQg
— lsalander13 (@lsalander13) July 8, 2023