قصر الیزا نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی صدر نے صیہونی کابینہ کے رکن بنی گینتس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ وہ کشیدگی کا دائرہ خاصطور سے لبنان تک پھیلانے سے گریز کرے۔
قصر الیزا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون نے بنی گینتس سے گفتگو میں بیروت میں ضاحیہ کے علاقے پر اسرائیل کے حملے میں تحریک حماس کے نائب سربراہ کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کسی بھی ایسے اقدام سے گریزکرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جس سے اسرائيل اور حزب اللہ لبنان کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پیرس اپنے اس طرح کے پیغام کو جنگ غزہ میں کسی بھی طرح سے ملوث فریقوں کو پہنچاتا رہے گا۔ میکرون نے اسی طرح گینتس سے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے پر مجبور کرنے کا اسرائيل کے اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر کا بیان ناقابل قبول اور دو حکومتوں پر مبنی راہ حل کے خلاف ہے۔