اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہر قدس شریف میں قائم غیرقانونی یہودی بستی ’’گیوعات ہاماتوس‘‘ کو توسیع دینے کے اعلان پر یورپی یونین کے ترجمان جوزپ بورل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیرقانونی یہودی بستیوں کی توسیع کا منصوبہ فورا ترک کر دے۔









