نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آباد کاری سے متعلق تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کر دے ۔اس موضوع پر اقوام متحدہ کے ترجمان کے دفتر سے ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے ۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 4000 سے زائد نئی بستیوں کے لیے اسرائیل کے منصوبے پر “شدید تشیویش میں مبتلا ہیں اور پریشان” ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ اسرائیل کی آباد کاری کی سرگرمیوں کو تیز کردے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بستیاں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، گوتیرس نے نشاندہی کی کہ یہ دو ریاستوں پر مشتمل، منصفانہ اور دیرپا امن کی راہ میں بھی رکاوٹ ہیں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ غیر قانونی بستیوں کی توسیع نے کشیدگی اور تشدد کو جنم دیا ہے ، اور اسرائیل کے قبضے پر مزید گرفت حاصل ہو جائے گی ۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے قدرتی وسائل کو غصب کرنے کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی ہے ۔انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں فوری طور پر روک دے اور اس سلسلے میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے ۔
UN Secretary-General Antonio Guterres says construction of illegal Israeli settlements on Palestinian territory driving ‘tensions and violence’.
🔗: https://t.co/ys8d0W2tXo pic.twitter.com/V64nV496vi
— Al Jazeera English (@AJEnglish) June 20, 2023
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسرائیل ایک بڑی یہودی بستی قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔فلسطینی اور اسرائیل کی بائیں بازو کی تنظیمیں جیسے Peace Now Movement اس منصوبے پر اعتراض کررہی ہیں۔فلسطینی اتھارٹی اور یورپی یونین نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ زیر بحث اقدام سے دو ریاستی حل کا امکان ختم ہو جائے گا۔
#WATCH | António Guterres, Secretary-General of the United Nations, gives a message, ahead of June 21 International Day of Yoga
"On this International Day of Yoga, let us embrace the spirit of unity, and resolve to build a better, more harmonious world for people, planet and… pic.twitter.com/MUl4zcnTnw
— ANI (@ANI) June 20, 2023