اسرائیلی حکومت نے ملک میں کرونا وبا کے تیزی کے ساتھ جاری پھیلائو کی روک تھام کی خاطر ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔
اسرائیلی حکومت کی طرف سے کرونا کے پھیلائو کی روک تھام کے سلسلے میں کیے جانے والے دیگر اقدامات میں ویکسین کی فراہمی اور فضائی سروس کی ایک ہفتے کے لیے معطلی شامل ہے۔ اسرائیلی حکومت کم عمر افراد کو ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رہی ہے۔









