بیروت،:اسرائیلی فضائیہ نے جمعہ کو بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا،گزشتہ نومبر میں جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد یہ پہلا حملہ تھا۔
فضائی حملوں کے کچھ دیر بعد، اسرائیلی دفاعی افواج نے کہا کہ انہوں نے لبنانی دارالحکومت کے قریب حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے “ڈرون اسٹوریج کی سہولت” کو نشانہ بنایا تھا۔
فضائی حملوں سے قبل، آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پر انخلاء کا الرٹ جاری کیا، جس میں لبنانی شہریوں کو سائٹ کے ارد گرد 300 میٹر کا علاقہ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا۔ آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان اویچے ادرائی نے ایک نقشہ شیئر کیا جس میں اس مقام کو نشان زد کیا گیا اور رہائشیوں سے فوری طور پر انخلاء کی اپیل کی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جب خاندان اپنے گھروں سے بھاگ رہے تھے، تو وہاں افراتفری کا ماحول تھا، کچھ لوگوں نے عجلت میں اسکول خالی کررہے تھے۔ مزید حملوں کے خدشے کے پیش نظر بچے پائجامہ پہن کر باہر جاتے نظر آئے۔ لبنان کی وزارت تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں، ثانوی اداروں، پیشہ ورانہ مراکز اور رفیق حریری یونیورسٹی کے کیمپس کو بھی نشانہ بنائے گئے علاقے کے قریب بند کرنے کا حکم دیا ہے۔