مقبوضہ بیت المقدس : شام میں اسرائیلی فوج کےایک جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کےبعد قابض کی طرف سے غزہ پربھی اسرائیلی فوج جارحیت کرسکتی ہے۔ اس ممکنہ جارحیت کے پیش نظرالقسام کے کارکنان نے ہنگامی حالت نافذ کی ہے۔