غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں غاصب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اقوام متحدہ سے وابستہ ایک اسکول پر حملہ کیا ہے۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج بدھ کو فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد رسانی اور کام سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انروا UNRWA)) سے وابستہ ایک اسکول پر بمباری کی ہے۔









