مقبوضہ بیت المقدس ؛اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف زرعی علاقوں میں فلسطینی کسانوں پر حملہ کرکے ان کی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابقصہیونی فوجیوں نے کسانوں پر گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ واقعہ وسطی غزہ میں دیر بلح کے مشرق میں پیش آیا۔کسانوں پر اسی طرح کا حملہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے شمال مشرقی قصبے قرارہ میں بھی کیا گیا۔
اس دوران قابض فوج نے تیار فصلوں کو بھی تباہ کردیا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومتی کی جانب سے فلسطینی جامعات میں دخل اندازیاں تیزہوگئیں اور غیر ملکی اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کرنے لیے سخت شرائط نافذ کی جارہی ہیں۔
عبرانی اخبار ہارٹز نے فلسطینی یونیورسٹیوں کے کام میں مداخلت، فلسطین سے باہر کے اساتذہ اور فلسطینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کے وظیفے میں توسیع سے متعلق اسرائیلی منصوبے کا انکشاف کیاہے۔ اخبار نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی یونیورسٹیوں میں پڑھانے کے لیے بیرون ملک سے اساتذہ کی بھرتی کے حوالے سے سخت رویہ اپنایا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق نئی شرائط کے مطابق لیکچرر اور محققین کے پاس کم از کم پی ایچ ڈی کی ڈگری اور اس کا نامور پروفیسر ہونا ضروری ہے۔
درخواست کو اسرائیلی قونصل خانے کے ذریعے جمع کرایا جائے گا۔ داخلہ ویزے حاصل کرنے والے افراد تعداد کوبھی زیادہ سے زیادہ 100 رکھا گیا ہے۔