غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت مسلسل جاری ہے، 24گھنٹوں میں بمباری سے مزید 113 فلسطینی شہید ہوگئے۔’صیہونی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جبکہ فلسطینیوں کے لیے غذائی امداد لے جانے والی اقوام متحدہ کی عالمی امدادی ایجنسی کے ٹرک پر بھی فائرنگ کی گئی۔









