اسرائیلی فوج نے حماس کی فضائی فوج کے سربراہ کو فضائی حملے میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق حماس فضائی فوج کے سربراہ عصام ابورکبہ 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمے دار تھے۔
علاوہ ازیں غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری سے انٹر نیٹ اور فون کی سروسز بھی معطل ہو گئی ہیں۔فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی بمباری سے فیڈر لائنز اور ٹاور تباہ ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں دن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے۔وزارتِ صحت غزہ کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 3030 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیل کی بمباری سے 18 ہزار 967 افراد زخمی ہوئے ہیں۔