فلسطینــ: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی احکامات پر نوجوان اپنا مکان مسمار کررہا ہے‘ صہیونی فوج مسلمانوں کو اپنی زمینیوں پر جانے سے روک رہی ہے
مقبوضہ بیت المقدس ؛ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں 2 فلسطینی شہریوں کو زخمی کر دیا اور درجنوں افراد آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔ اسرائیلی فوجیوں نے انسانی حقوق تنظیموں کے غیرملکی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا۔