بیت لحم : قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے جنوب میں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے اریحا شہر میں فلسطینیوں کے دو مکانات مسمار کر دیئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قابض فوج نے بیت لحم کے جنوب میں واقع گائوں ارطاس میں واقع وادی امیرہ کے علاقے پر چھاپہ مارا اور ابراہیم محمود عیاش کے 150 مربع میٹر کے مکان کو مسمار کر دیا اور دعویٰ کیا کہ یہ مکان بغیر اجازت کے تعمیر کیا گیا تھا۔








