اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہماری فوج حزب اللہ کے ہاتھ کا کھلونا بن چکی ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر غاصب فوج کی مسلسل ناکامیوں کے بعد اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ لبنان، اسرائیلی فوج کو کسی بھی مسئلے میں کھینچ کر لے آرہی ہے۔
اسرائیلی فوج آج ایک ایسا کھیل کھیل رہی ہے جو حزب اللہ چاہتا ہے، حزب اللہ فوج کو اس مساوات میں داخل ہونے پر مجبور کرتی ہے جو وہ چاہتا ہے، آج کی فوج حزب اللہ کے ہاتھوں کا کھلونا ہے۔
شمالی محاذ پر حزب اللہ لبنان کی برتری کے بارے میں اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والے چند بیانات مندرجہ بالا ہیں۔
ان ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا کہ حزب اللہ لبنان نے فوج کو اپنے مد مقابل کھڑے ہونے کے لئے اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں کے بارے میں کافی معلومات حاصل کی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے لبنانی مزاحمت کے مسلسل حملوں کی وجہ سے مقبوضہ قصبے کریات شمونہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی لکھا ہے کہ یہ قصبہ کبھی صرف ایک حکمت عملی کی مشکل تھا اور اب یہ ایک اسٹریٹجک مسئلہ بن چکا ہے۔
اسرائیلیوں نے بارہا اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ ہزاروں جدید میزائلوں اور راکٹوں سے لیس ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ، زیر زمین اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے ساتھ، شمال، مرکز اور جنوب میں اسرائیل کے لیے ایک خطرناک اسٹریٹجک خطرہ ہے۔