اسرائیلی فوج نے غزہ کے المواصی کیمپ حملے میں امریکی بم استعمال کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے محفوظ علاقہ قرار دیے گئے المواصی کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا، بے گھر فلسطینیوں پر دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم برسائے۔عرب میڈیا کے مطابق بمباری سے 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، طاقتور بموں کے استعمال سے شہدا کی باقیات تک پگھل گئیں، درجنوں خیموں میں آگ لگ گئی۔









