فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ سرزمین میں آج اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے ۔ اسی کے ساتھ ایک بکتر بند گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں سوار 5 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوئے۔
شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا یہ ڈرون طیارہ جنین میں سرنگوں ہوا ہے۔ ابھی تک کسی بھی فلسطینی گروہ نے کی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
فلسطینی استقامت نے 3 جولائی کو صیہونی حکومت کا ایک کواڈ ہیلی کاپٹر جنین کی کالونی میں گرا کر اسے مال غنیمت کے طور پر اپنے قبضے میں لیا تھا۔
دوسری جانب مقبوضہ سرزمین کے شمالی علاقے میں صیہونی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ صیہونی حکومت نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ ایک فلسطینی مجاہد نے منگل کے روز اسرائیل کے تجارتی مرکز «معالیه ادومیم» میں صیہونیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 صیہونی زخمی ہوئے تھے۔