نیو یارک ٹائمز کے تجزیہ کار اور مصنف نیل میک فارگوہر Neil Mac Farguhar نے حماس کو تباہ کرنے کے اسرائیل کے ہدف کو “خام خیالی” سے تعبیر کیا ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ کے بعد غزہ کی نام نہاد حکمرانی کے سلسلے میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے صیہونی جنگی کابینہ کا اجلاس منسوخ کر دیا ہے۔
جنگ کے بعد غزہ میں نام نہاد حکمرانی سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے عہدہ داروں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں اور صیہونی حکومت تقریباً تین ماہ کی جنگ کے بعد بھی اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
اسی سلسلے میں نیویارک ٹائمز نے اپنے ایک تجزیے میں ماہرین کے حوالے سے لکھا کہ ابھی بھی فلسطینی گروپ حماس کی عسکری طاقت میں کمی کے آثار نظر نہیں آتے۔
نیو یارک ٹائمز اور مغربی ایشیائی مسائل کے حوالے سے دیگر امریکی ذرائع ابلاغ کے تجزیہ کار اور مصنف نیل میک فارگوہر Neil Mac Farguhar نے اپنے تجزیے میں حماس کی صلاحیت کی وضاحت کی ہے اور اس گروپ کو تباہ کرنے کے اسرائیل کے ہدف کو “خام خیالی” سے تعبیر کیا ہے۔
ادھر اسرائیلی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے کہ اس اجلاس میں جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی نام نہادحکمرانی کے معاملے پر بات چیت ہونی تھی۔
اسرائیل ٹائمز اخبار نے لکھا کہ نیتن یاہو نے اب تک اس سلسلے میں کوئی میٹنگ نہیں کی ہے اور یہی امر امریکی صدر جو بائیڈن کی حکومت کی ناراضگی کا سبب بنا ہے کیونکہ صیہونی میڈیا کے مطابق بائیڈن حکومت کا خیال ہے کہ غزہ میں نام نہاد آئندہ حکمرانی کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے غزہ میں صیہونی حکومت کی فوج کو غیر معینہ مدت تک رہنا پڑے گا۔