نہر سوئز کی اتھارٹی نے میڈیا کی ان بعض رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ایلات اور عسقلان کے درمیان پائپ لائن نے دوبارہ سے کام شروع کیا تو نہر سوئز کے ذریعے پٹرول کی تجارت متاثر ہو گی۔
اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے بیان میں اتھارٹی نے باور کرایا ہے کہ اس صورت میں نہر سوئز کے ذریعے تجارتی نقل و حرکت کے مجموعی حجم کا صرف 0.61 فی صد حصہ متاثر ہو گا۔ توقع ہے کہ خام پٹرول کی تجارت کے متاثر ہونے والے حصے کا تناسب صرف 12% سے 16 % ہو گا۔









