تل ابیب، 15 فروری (؛اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اپنے پہلے سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر نے یہ اطلاع دی ہے۔
مسٹر بینیٹ کو ہوائی اڈے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بحرین کے وزیر خارجہ و وزیر صنعت، بحرین میں اسرائیل کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
مسٹر بینیٹ پروگرام کے مطابق منگل کو ولی عہد اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقات کریں گے۔