فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔
مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے، پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں۔ تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔
تیونس کے وزیر خارجہ سے تیونس میں طیارے کی ری فیولنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ اضطراب میں ہے۔ پاکستان، فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔