غاصب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فوجیوں پر شام کے نئے زیر قبضہ علاقوں پر فائرنگ کی گئی ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام پر جارحیت کے آغاز، بشار الاسد حکومت کے خاتمےاور بفر زون پر قبضے کے بعد پہلی بار صوبہ قنیطرہ میں مسلح افراد نے غاصب صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔









