اسرائیلی فوج شام پر فضائی حملوں میں تیزی لے آئی ہے، سن1974ء کے معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیل کی فوج بفرزون میں داخل ہوئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام میں درعا، سوید اور دمشق کے قریب میزائل سےاسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور شام کے درمیان گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی کی فوج تعینات ہے، اسرائیلی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شام کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن1974ء کے معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیل کی فوج بفرزون میں داخل ہوئی ہے۔
اس سے قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں 2019ء میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کا کہا تھا۔