اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے القدس الشریف شہر سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ایک ہزار سے زائد نئی بستیوں کی تعمیر کے لیے بولی لگانے کی شدید مذمت کی ہے۔
او آئی سی نے اس بات پر زور دیا کہ نوآبادیاتی آباد کاری کی پالیسی غیر قانونی ہے اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بالخصوص سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا جارہا ہے۔
مسلم ملکوں کے اتحاد نے اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے ” علیحدگی کے قانون” کو منسوخ کرنے اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نوآبادیاتی آبادکاری کی سرگرمیوں کو جائز قرار دینے کی شدید مذمت کی۔ او آئی سی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قراردادوں کو نافذ کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے اور قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے مقدسات ان کے خلاف حملوں اور مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے۔