غزہ: اسرائیل کے الٹی میٹم کے چند گھنٹوں بعد صہیونی فوج کے ٹینک فلسطینی آبادی کو بے دخل کرنے کے لیے غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے درجنوں ٹینک غزہ میں داخل ہوگئے، جہاں وہ مختلف علاقوں میں یرغمالیوں کا پتہ لگانے کیلئے چھاپے ماریں گے اورعلاقے کو خالی کروائیں گے۔









