مسجدالأقصی کے خطیب نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیلئے اسرائیل کا قومی ترانہ پڑھنا حرام ہے۔
آناتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجدالأقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری نے عرب امارات کے حکام کی جانب سے اسرائیل کا قومی ترانہ پڑھنے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے قومی ترانے میں کچھ اس قسم کے جملے ہیں کہ صیہونی، ارض فلسطین، شہر قدس اور تیسرے اسلامی مقدس مکان مسجدالأقصی کے مالک ہیں۔









