ایسی حالت میں کہ جب نتن یاہو، کابینہ کی تشکیل میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور دوسرے اتحاد کی جانب سے بھی کابینہ کی تشکیل کے امکانات دکھائی نہیں پڑ رہے ہیں، پانچویں بار بارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا امکان بڑھ گیا ہے۔
ان دنوں صیہونی حکومت کی حالت صحیح نہیں ہے اور مقبوضہ فلسطین میں سیکورٹی سے متعلق متعدد واقعات اور ساتھ ہی اسرائیل کے شدید سیاسی بحران نے اسرائیلیوں کے لئے حالات مزید پیچیدہ کر دئے ہیں –
صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو جو گزشتہ چار انتخابات میں مسلسل کامیاب رہے ہیں، اب کابینہ کی تشکیل نہ کر پانے کی وجہ سے ان افراد کے سامنے ٹک نہیں پا رہے ہیں جو انہيں وزیر اعظم کی حیثیت سے دیکھنا نہيں چاہتے ہیں۔